نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے


سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقدہ 35 ویں نیشنل گیمز اختتام پذیر ہوگئے۔ خیبر پختونخوا نے مجموعی طور پر 5 گولڈ، 18 سلور اور 46 براؤنز کے ساتھ 69 میڈلز حاصل کیے۔ مجموعی میڈلز کی بنیاد پر خیبر پختونخوا مقابلوں میں آٹھویں جبکہ صوبوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ مقابلوں کے تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے کراٹے میں ایک گولڈ اور 5 براؤنز میڈلز اپنے نام کیے، جوڈو میں ایک طلائی، دو چاندی اور 5کانسی کے تمغے حاصل کیے گئے۔ باڈی بلڈنگ میں ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز جیتے گئے، سیلنگ میں ایک گولڈ، دو سلور اور چار براؤنز میڈل حاصل کیے۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس میں ایک گولڈ اور 2 براؤنز میڈل خیبر پختونخوا کے حصے میں آئے، تائیکوانڈو کے مقابلوں میں صوبے نے پانچ سلور اور 9 براؤنز میڈلز جیتے، فینسنگ میں دو سلور اور دو براؤنز میڈلز حاصل کیے، اسکواش میں دو سلور اور ایک براؤنز میڈل، ووشو میں ایک سلور اور دو براؤنز میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا۔ باکسنگ کے مقابلوں میں بھی خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے ایک سلور اور دو براؤنز میڈلز حاصل کیے، ٹینس میں چار براؤنز اور بیڈمنٹن میں 2براؤنز میڈلز جیتے گئے۔ اس کے علاوہ ہینڈ بال، بیس بال، ویٹ لفٹنگ، کبڈی، ریسلنگ اور ایتھلیٹکس میں ایک ایک براؤنز میڈل حاصل کیا گیا۔ نیشنل گیمز کے اختتام پر مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند اور ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور گزشتہ نیشنل گیمز کے مقابلے میں اس بار صوبے نے زیادہ میڈلز حاصل کیے ہیں جو ایک نمایاں پیش رفت اور صوبے میں کھیلوں کی بڑھتی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل گیمز کے نتائج کو بنیاد بنا کر کامیابیوں سے سیکھنے اور خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ مزید محنت، لگن اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے خیبر پختونخوا کے کھلاڑی آئندہ نیشنل گیمز میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ واضح رہے کہ 2023 میں کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا نے مجموعی طور پر 49 میڈلز حاصل کیے تھے، جن میں چار گولڈ، چھ سلور اور 39 براؤنز میڈلز شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 90 رنز سے شکست

نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے

پنجاب پولیس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے کتے کی تلاش

کولکتہ میں پاکستانی کرکٹر سے مشابہت رکھنے والے میسی کے مجسمے کی نقاب کشائی، دلچسپ تکرار

بابر اعظم بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں صرف 2 رنز بناسکے

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں آل آؤٹ

ملتان سلطان کی ملکیت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

بھارت میں آسام کرکٹ کے 4 کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

’میسی، شعیب ملک کے مجسمے کا افتتاح کرنے کولکتہ آئے ہیں:‘ سٹار فٹبالر کی انڈیا آمد پر ’بدنظمی‘ اور سوشل میڈیا پر جاری تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی