پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 11 اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔ نیویارک میں منعقدہ پی ایس ایل روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ آئندہ سال بھی پی ایس ایل انہی تاریخوں میں ہوگی جن میں بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ منعقد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پی ایس ایل مارچ سے مئی کے دوران اس لیے کھیلی گئی کیونکہ فروری اور مارچ میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی جبکہ ماضی میں زیادہ تر پی ایس ایل فروری مارچ میں منعقد ہوتی رہی ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی 8 جنوری کو ہوگی جبکہ اسلام آباد میں اسی روز ان ٹیموں کا آپشن رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کوشش کی جا رہی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز پشاور اور مظفرآباد میں بھی کرائے جائیں۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مظفرآباد اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس کی تزئین و آرائش کا کام جون سے شروع کیا جائے گا تاکہ پی ایس ایل سے قبل اسٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہو سکے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اسٹارز کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ اگر وہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ میں سرمایہ کاری کریں گے تو آئندہ دس برسوں میں انہیں مثبت اور مضبوط نتائج حاصل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ بنانا ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بھی نیویارک روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل آئندہ دس سالوں میں مزید ترقی کرے گی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا تھا تو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، تاہم اب حالات مکمل طور پر بدل چکے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بہت جلد پی ایس ایل کی آئی پی اوز متعارف کرانے جا رہا ہے تاکہ مارکیٹ میں شیئرز پیش کیے جا سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 20 دسمبر کو پاکستان میں ایک اور پی ایس ایل روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا

35 ویں نیشنل گیمز میں نظرانداز کرنے پر سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مایوس

خیبر پختونخوا: کھیلوں کے منصوبوں میں 94 کروڑ کا حساب، 96 سوالات کے جوابات طلب

ایران کی فاطمہ شریف پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ اور رضوان کی بھی مایوس کن انٹری

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 90 رنز سے شکست

نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے

پنجاب پولیس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے کتے کی تلاش

کولکتہ میں پاکستانی کرکٹر سے مشابہت رکھنے والے میسی کے مجسمے کی نقاب کشائی، دلچسپ تکرار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی