خیبر پختونخوا: کھیلوں کے منصوبوں میں 94 کروڑ کا حساب، 96 سوالات کے جوابات طلب


محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے دو ترقیاتی منصوبوں میں 94 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی چھان بین آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، صوبائی انسپکشن ٹیم نے 96 سوالات پر مشتمل سوالنامہ متعلقہ حکام کو ارسال کردیا ہے۔ انسپکشن ٹیم نے آج صبح 11بجے تک جوابات جمع کرانے اور تمام متعلقہ حکام کو اپنی صفائی کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، جبکہ ساتھ ہی صفائی نہ دینے والے افسران کو قصور وار تصور کرنے کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔ صوبائی انسپکشن ٹیم کی جانب سے محکمہ کھیل کے دو ترقیاتی منصوبے یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے میدان کی تعمیر اور کھیلوں کی سہولیات کی مرمت و فراہمی کی چھان بین کی جارہی ہیں اس ضمن میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری چھان بین اب آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور ٹیم کی جانب سے سابق و موجودہ سیکریٹری اسپورٹس، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس، پلاننگ سیل اسٹاف، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس، ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز، اکاؤنٹس سے متعلق عملہ اور ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کو 96 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ارسال کرتے ہوئے آج صبح 11بجے جواب جمع کرانے اور ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گا کہ متعلقہ افسران کے پاس کوئی وضاحت یا دفاع موجود نہیں اور انکوائری کو اسی بنیاد پر حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اس کے علاوہ متعلقہ عملے کی تعیناتی اور مطلوبہ ریکارڈ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بنگلادیشی کرکٹ کھلاڑیوں کو کیا سکھانا چاہتے ہیں، شعیب اختر نے واضح کردیا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ ممبرز کا اجلاس، نئے اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

پی سی بی نے شان مسعود کو اضافی ذمہ داریاں دینے کا منصوبہ موخر کر دیا

آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا

35 ویں نیشنل گیمز میں نظرانداز کرنے پر سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مایوس

خیبر پختونخوا: کھیلوں کے منصوبوں میں 94 کروڑ کا حساب، 96 سوالات کے جوابات طلب

ایران کی فاطمہ شریف پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ اور رضوان کی بھی مایوس کن انٹری

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی