بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ اور رضوان کی بھی مایوس کن انٹری


پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی بھی آسٹریلیا میں ہونے والے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مایوس کن انٹری ہوئی ہے۔ پاکستان کے دونوں سینئر کھلاڑی آج ہونے والے میچ میں آمنے سامنے تھے، شاہین ہیٹ کی طرف سے جبکہ رضوان میل بن رینی گیٹس کی طرف سے کھیلے۔ شاہین کے لیے آج کا میچ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیونکہ 2.4 اوورز کے بعد ایمپائرز نے ان کو بالنگ کرنے سے روک دیا۔ جس وقت ان کو اٹیکس سے باہر کیا گیا وہ 43 رنز دے چکے تھے اور اپنے تیسرے اوور میں انہوں نے تین نو بالیں کی جس میں سے دو نو بالز فل ٹاس تھی جس کو حساب سے خطرناک بالنگ تصور کیا جاتا ہے اور اسی کے تحت ان کو بالنگ سے روک دیا گیا۔ شاہین شاہ کافی مایوس نظر آئے لیکن پھر ایمپائر سے اپنی کیپ لے کر فیلڈنگ پر چلے گئے، ان کا اوور دوسرے بالر نے مکمل کیا۔ ان کی بدقسمتی یہ ثابت ہوئی کہ آج ہی کے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ٹم سائفرٹ نے بہترین بیٹنگ کی اور میلبرن رینگیٹس کی طرف سے 102 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جس میں چھ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے، شاہین شاہ کے اوورز میں انھوں نے کافی رنز بنائے۔ محمد رضوان جو میلبرن کی ون ڈاؤن بیٹنگ کرنے آئے 10 گیندوں پر صرف چار رنز بنا پائے۔ اتوار کو بابر اعظم بھی سڈنی سکسرز کی طرف سے بیٹنگ میں ناکام رہے۔ تینوں کھلاڑی پہلی دفعہ کھیل رہے ہیں اور ان کو ان کی ٹیموں نے بہت اچھے پیسوں پر لیا ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ تینوں کی بگ بیش میں انٹری کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بنگلادیشی کرکٹ کھلاڑیوں کو کیا سکھانا چاہتے ہیں، شعیب اختر نے واضح کردیا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ ممبرز کا اجلاس، نئے اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

پی سی بی نے شان مسعود کو اضافی ذمہ داریاں دینے کا منصوبہ موخر کر دیا

آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا

35 ویں نیشنل گیمز میں نظرانداز کرنے پر سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مایوس

خیبر پختونخوا: کھیلوں کے منصوبوں میں 94 کروڑ کا حساب، 96 سوالات کے جوابات طلب

ایران کی فاطمہ شریف پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ اور رضوان کی بھی مایوس کن انٹری

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی