آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار


آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگے غیر ملکی پلیئر بن گئے ہیں۔ منگل کے دن ابوظہبی میں ہونے والے آکشن میں کیمرون گرین دو کروڑ انڈین روپے کی بیس پرائس پر آکشن میں شامل تھے لیکن حیران کن طور پر کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کو 25.2 کروڑ انڈین روپے پر خریدا۔ آئی پی ایل میں کسی بھی غیر ملکی پلیئر کے لیے سب سے زیادہ رقم دی گئی ہے۔ گرین کو 25.2 کروڑ میں سے 18 کروڑ ملیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں نیا قانون بنایا ہے کہ اگر کسی بھی غیر ملکی پلیئر کو 18 کروڑ سے زیادہ رقم پر خریدا جاتا ہے تو اس سے اوپر جو بھی رقم ہوگی وہ بی سی سی آئی پلیئرز کی فلاح بہبود کے فنڈ کے لیے اپنے پاس رکھے گا۔ اگلے سال آئی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ کا آپس میں پھر ٹکراؤ ہوگا کیونکہ آئی پی ایل کی بھی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے اور وہ 26 مارچ سے 30 مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 26 مارچ سے لے کر تین مئی تک کھیلا جائے گا۔ عام طور پر جو کھلاڑی آئی پی ایل کے منی آکشن میں نہیں خریدے گئے ان میں سے بہت سارے کھلاڑی پی ایس ایل کا رخ کرتے ہیں۔ آج منی اکشن کے پہلے دن کافی نامور کھلاڑی اب تک نہیں خریدے گئے جن میں انگلینڈ کے لیا ہم لونگسٹن جانی برسٹور افغانستان کے رحمن اللہ گرباز ساؤتھ افریقہ کے وائن ملڈر نیوزی لینڈ کے رچن روندرا شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی پی ایل کی آکشن میں کرکٹرز کے لیے کروڑوں روپے کی بولیاں: ’اب پی ایس ایل کو بھی کچھ نیا کرنا ہوگا‘

بنگلادیشی کرکٹ کھلاڑیوں کو کیا سکھانا چاہتے ہیں، شعیب اختر نے واضح کردیا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ ممبرز کا اجلاس، نئے اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

پی سی بی نے شان مسعود کو اضافی ذمہ داریاں دینے کا منصوبہ موخر کر دیا

انڈر19 ایشیا کپ: یو اے ای کو شکست، پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا

35 ویں نیشنل گیمز میں نظرانداز کرنے پر سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مایوس

خیبر پختونخوا: کھیلوں کے منصوبوں میں 94 کروڑ کا حساب، 96 سوالات کے جوابات طلب

ایران کی فاطمہ شریف پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ اور رضوان کی بھی مایوس کن انٹری

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی