بنگلادیشی کرکٹ کھلاڑیوں کو کیا سکھانا چاہتے ہیں، شعیب اختر نے واضح کردیا


پاکستان کے مقبول ترین اور دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالرز میں شمار ہونے والے شعیب اختر بنگلادیش پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پہلی دفعہ کسی بھی غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سپورٹ اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔ شعیب اختر کو ڈھاکا کیپیٹلز کی ٹیم نے مینٹور کے طور پر لیا ہے۔ شعیب اختر جو اپنی صاف سیدھی باتوں کی وجہ سے کرکٹ اینلسٹ کے طور پر بہت مقبول ہیں، ڈھاکا پہنچنے کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں آج یہ بات واضح کی کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ نوجوان فاسٹ بالرز کو اپنے تجربے کا اور فاسٹ بالنگ کی معلومات کا فائدہ پہنچا سکیں۔ شعب اختر نے بنگلا دیشی ٹیم کے فاسٹ بالرز تسکین احمد اور ناہید رانا کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ان دونوں نوجوانوں میں تیز ترین بالرز بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصہ کے بعد بنگلا دیش کا دورہ کر رہے ہیں اور بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن کر خوشی ہوئی ہے۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں اس دفعہ 10 سے 12 پاکستانی کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جن میں پاکستان ٹیم کے محمد نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، احسان اللہ، محمد حارث، حسین طلت وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستانی کرکٹ شائقین کئی بار پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ شعیب اختر کو بھی پاکستان ٹیم کا کوچ بنا کر آزمانا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی پی ایل کی آکشن میں کرکٹرز کے لیے کروڑوں روپے کی بولیاں: ’اب پی ایس ایل کو بھی کچھ نیا کرنا ہوگا‘

بنگلادیشی کرکٹ کھلاڑیوں کو کیا سکھانا چاہتے ہیں، شعیب اختر نے واضح کردیا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ ممبرز کا اجلاس، نئے اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

پی سی بی نے شان مسعود کو اضافی ذمہ داریاں دینے کا منصوبہ موخر کر دیا

انڈر19 ایشیا کپ: یو اے ای کو شکست، پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا

35 ویں نیشنل گیمز میں نظرانداز کرنے پر سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مایوس

خیبر پختونخوا: کھیلوں کے منصوبوں میں 94 کروڑ کا حساب، 96 سوالات کے جوابات طلب

ایران کی فاطمہ شریف پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ اور رضوان کی بھی مایوس کن انٹری

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی