
سمندری طوفان بپر جوائے جیسے جیسے کراچی کے قریب بڑھ رہا ہے شہریوں کی فکر میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے شہری چند ضروری چیزوں کا خیال رکھیں۔ ان میں سے چند ہم اس آرٹیکل میں بتا رہے ہیں۔
طوفان بپرجوائے کراچی سے کتنے کلومیٹر دور ؟ شہری انتظار کرنے لگے
بپر جوائے اس وقت کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر جبکہ کراچی سے 350 دور ہے۔ کراچی کے عوام خطرات کے باوجود بے صبری سے اس وقت سمندری طوفان کے منتظر ہیں۔
گاڑیوں میں پیٹرول کی ٹنکی بھروالیں تاکہ خدانخواستہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں پریشانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ کچھ پیٹرول گھر پر بھی پہلے سے محفوظ کرلیں۔
کھانے پینے کی تمام ضروری چیزوں کا کچھ دن کے لئے ذخیرہ کر لیں۔ ڈبے کا دودھ لے کر محفوظ کرلیں اس کے علاوہ سبزیاں، پھل اور گھر کا راشن لازمی خرید لیں تاکہ طوفانی بارش میں باہر نہ جانا پڑے۔
گھر پر فرسٹ ایڈ باکس میں بچوں، بڑوں اور گھر کے بزرگوں کی دوائیں چیک کرلیں اور جو ختم ہونے والی ہیں انھیں خرید لیں۔
گھر پر ٹارچ، چارجر، چھتری جیسی ایمرجنسی میں استعال ہونے والی چیزیں بھی ضرور رکھیں۔
بچوں کا دودھ، ڈائپر اور ضروری دوائیں۔
پالتو جانوروں، پرندوں اور قربانی کے جانوروں کا چارا بھی ذخیرہ کرلیں اور تمام جانوروں کو چار دیواری کے محفوظ مقام پر رکھیں۔
طوفان کے دوران اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر
جس وقت طوفان شدید ہو اور تیز ہوائیں چلیں گھر کی تمام کھڑکیاں اور درواروں کو کسی چیز کی مدد سے بند کردیں۔
بارش اور طوفان کے وقت تمام بجلی کے آلات بند کر کے تار نکال دیں۔
باہر نہ نکلیں، چھت وغیرہ پر بھی نہ جائیں۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں حکومت کی جانب سے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔