بھارت، منی پور میں پھر نسلی فسادات، 9 افراد ہلاک 10 زخمی


نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والے تازہ ترین نسلی فسادات میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔بھارت کے مؤقر اخبارات انڈین ایکسپریس اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق نسلی فسادات اس وقت گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر شروع ہوئے جب بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے اضلاع امپھال ایسٹ اور کنگپوکی کی سرحد پر واقع ایک گاؤں میں چند مسلح حملہ آور داخل ہوئے جس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کا اصل سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سیکیورٹی فورسز ملنے والی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں 3 مئی کو شروع ہونے والے نسلی فسادات کے بعد سے 115 افراد ہلاک جب کہ 40 ہزار اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ریاست میں پرتشدد واقعات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب میٹی کمیونٹی کو قبائلی سٹیٹس دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف مقامی قبائلی گروہوں نے مظاہرہ کیا تھا لیکن پھر فوراً ہی یہ احتجاج بے قابو ہوا اور ہجوم نے گھروں، گاڑیوں اور عبادت گاہوں پر حملے شروع کر دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیواکنتا سنگھ کا کہنا ہے کہ منگل کی شب دس سے ساڑھے دس بجے کے درمیان گاؤں میں فائرنگ ہوئی جس میں 9 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔یاد رہے کہ نسلی فسادات پہ قابو پانے کے لیے حکومت و انتظامیہ نے علاقے میں فوج متعین کر کے کرفیو بھی نافذ کیا تھا۔بھارت، نسلی فسادات، ایک خاندان کے 3 افراد کو ایمبولینس سمیت زندہ جلا دیا گیاواضح ہے کہ امپھل کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر میٹی قبیلے میں اکثریت ہندوؤں کی ہے جب کہ کوکی میں اکثریت مسیحیوں کی ہے جو پہاڑوں کے قریبی علاقے میں رہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایل او سی پر بھارتی پسپائی۔۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کے ساتھ شکست تسلیم کرلی

رات کے اندھیرے میں بھارت کا بزدلانہ حملہ۔۔ پاکستان کا منہ توڑ جواب ! دشمن کو دھول چٹا دی

’چھ مقامات پر 24 حملے‘: انڈیا نے چھ مئی کی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کن مقامات کو نشانہ بنایا؟

پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر پر انڈین حملوں میں آٹھ ہلاک، پاکستانی فوج کا دو انڈین طیارے اور ایک ڈرون گرانے کا دعویٰ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر پر میزائل حملوں میں سات ہلاکتیں، پاکستانی فوج کا دو انڈین طیارے اور ایک ڈرون گرانے کا دعویٰ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستانی فوج کا اعلان

انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر میزائل داغے ہیں: پاکستانی فوج

ٹرمپ کے ہالی وڈ پر ٹیرف پلان کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

آن لائن اکاؤنٹ جو 63 برس قبل لاپتا ہونے والی خاتون تک پہنچنے کا ذریعہ بنا

حکومتی رکاوٹیں، عسکریت پسندوں کی ناکہ بندیاں اور احتجاج: بلوچستان میں شاہراہوں کی بندش اور ’کروڑوں کا نقصان‘

برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی کا ممکنہ ہدف پاکستان اور نائیجریا جیسے ممالک کیوں ہیں؟

صرف 10 لاکھ روپے میں کون سی گاڑی لے سکتے ہیں؟ کم پیسوں میں ملنے والی چند پائیدار گاڑیاں

وہ ’ڈبل ایجنٹ‘ جس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات بیچ کر امریکہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا

پاکستان، انڈیا کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران ثالث کا کردار کیوں ادا کرنا چاہتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی