پنجاب، 2کروڑ کا سرکاری پیٹرول چوری کر کے روپوش ہونیوالے ٹریفک وارڈنز کی تلاش جاری


لاہور: پنجاب میں دو ایسے ٹریفک وارڈنز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جو کم از کم دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سرکاری پیٹرول خورد برد کرنے کے بعد غائب ہو گئے ہیں۔مؤقر ویب سائٹ کے مطابق محمد طارق اور ندیم اسلم نامی دو ٹریفک وارڈنز نے سرکاری خزانے سے 88 ہزار 472 لیٹر پیٹرول خورد برد کیا ہے،  دونوں وارڈنز گزشتہ کئی سالوں سے منظم طریقے سے سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے تھے۔ویب سائٹ کو سٹی ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا کہ دونوں ٹریفک وارڈنز کے خلاف انکوائری اس وقت شروع ہوئی جب وہ اچانک غائب ہوئے، گزشتہ ایک ماہ سے ان کا کچھ پتہ نہیں، دونوں اہلکاروں کو مینجمنٹ میں کام کرتے ہوئے کافی وقت ہو گیا تھا اور وہ لاجسٹکس کو دیکھ رہے تھے۔واضح رہے کہ وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں جون کے مہینے میں بجٹ پیش کیا جاتا ہے اور اس سے پہلے گذشتہ سال کی تمام محکموں کی آڈٹ رپورٹس بھی تیار کی جاتی ہیں۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کی تیاری کے وقت اصل صورت حال سامنے آئی جس میں 88 ہزار سے زائد لیٹر پیٹرول کے متعلق ریکارڈ خاموش تھا۔اس حوالے سے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ دونوں وارڈنز نے ادارے کی ایسی موٹرسائیکلوں پر پیٹرول جاری کر رکھا تھا جو محمکہ کے استعمال میں ہی نہیں تھیں لیکن ان کے واؤچر بن رہے تھے اور روزانہ پیٹرول بھی جاری ہو رہا تھا، فیول کارڈ بھی استعمال کیے گئے اور دیگر بھی کئی دوسرے طریقوں سے پیٹرول پر ڈاکہ مارا گیا۔واضح رہے کہ سرکاری محکموں کے لیے مختلف پیٹرول پمپس مختص کیے جاتے ہیں جہاں سے پیٹرول بھروایا جاتا ہے اور پھر محکمہ ہر ماہ استعمال شدہ پیٹرول کے بل کی ادائیگی کرتا ہے۔اس ضمن میں جب چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے دفتر سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ ایم ٹی سیکشن میں پٹرول میں خورد برد کے مرتکب وارڈن طارق اور کانسٹیبل ندیم اسلم کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے،  ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا ہے اور سرکاری مال پر ہاتھ صاف کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکاناردو نیوز کے مطابق لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد دونوں ٹریفک وارڈنز کی تلاش جاری ہے جو کہ منصوبہ بندی کے تحت روپوش ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی سے ان کی تلاش کا عمل جاری ہے اور قوی امید ہے کہ جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی