پنجاب، خیبر پختونحوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں آج بادل برسیں گے


آزاد کشمیر، پنجاب، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی اضلاع میں آج آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں بادل جم کر برسیں گے۔ لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ژالہ باری متوقع ہے۔سندھ کی بات کی جائے تو سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ہے۔ لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بلوچستان کی بات کی جائے بارکھان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، ژوب، گوادر اور پسنی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اورماڑہ، اوتھل، بیلہ، خاران، مکران اور آواران میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

انڈیا کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے ابواب حذف: ’تاریخ کا مطالعہ صرف حملہ آوروں کی فتوحات تک محدود نہیں رہ سکتا‘

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے واپس پاکستان آنے والے منسا اور عبداللہ اب کس حال میں ہیں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

اسرائیل کے ’دہرے کھیل‘ کے الزام پر قطر کا ردعمل: ’کیا 138 یرغمالی غزہ میں نام نہاد فوجی آپریشن سے بازیاب ہوئے؟‘

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ بندی کے لیے نتن یاہو پر دباؤ: ’ہر لمحے کی تاخیر باعثِ شرم ہے‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی