جماعت اسلامی کا کل پورے ملک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کل پورے ملک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرد یا ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق یوم سیاہ میئر کراچی کے انتخاب میں پولیس گردی کے خلاف منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کراچی میں پولیس کے ذریعے اکثریت کو اقلیت بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی میں دھاندلی نے قومی انتخابات کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جمعہ کی صبح منصورہ میں شروع ہوگا۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈھٹائی اور دلیری سے کراچی کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا گیا، کراچی کے لوگ کرپشن سے پاک نظام چاہتے ہیں، ہم پورے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں ںے کہا اگر آپ نمبرز پر جیتتے تو ہم مبارکباد دیتے، ایک پارٹی کو فائدہ پہنچانے والی حلقہ بندیاں تھیں، اس میئر شپ کو قبول نہیں کیا جائے گا، جمہوریت پر شب خون مار کرآج مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے جمہوریت پر شب خون ماراگیا، ہر چیز سامنے ہے، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، کراچی کے لوگ ڈولپمنٹ کیلئے ترسے ہوئے ہیں، ہمارے 31 ارکان کو اغوا کیا گیا اور خریدا گیا، ایک ایک ووٹ کی حفاظت اپنا حق سمجھتا ہوں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واضح طور پر کہا ہماری لڑائی پیپلز پارٹی یا مرتضیٰ وہاب سے نہیں ، اس ڈاکے اور چوری سے ہے، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا۔کراچی میں منتخب ہونے والے میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی فہرستواضح رہے کہ میئر کراچی کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو شو آف ہینڈ کے ذریعے 173 جب کہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 161 ووٹ ملے ہیں، اس طرح مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کی پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد ایک اور بڑی بھارتی چال بے نقاب

پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں: پاکستانی مندوب

پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہوگیا

بھارت کی پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد ایک اور بڑی چال بے نقاب

پانی پاکستانی عوام کی ریڈلائن، انڈیا کی آبی جارحیت ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

کرپٹو کونسل: پاکستان میں ’عالمی سرمایہ کاری کا سنہری موقع لیکن عملی اقدامات کی ضرورت‘

’ڈاکو راج کے مترادف‘: ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے سے فائدہ ہوگا یا نقصان؟

’معمول کا عمل یا نفسیاتی حربہ‘: انڈیا بگلیہار ڈیم پر کیا کر رہا ہے اور اس سے پاکستان کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے؟

پاکستان کا انڈین بحریہ کے طیارے کی کڑی نگرانی کا دعویٰ: انڈیا پی 8 آئی طیارہ کن مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے؟

’معمول کا عمل‘ یا جاری کشیدگی میں ’نفسیاتی حربہ‘: انڈیا بگلیہار ڈیم کے مقام پر کیا کر رہا ہے اور اس سے پاکستان کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے؟

فائروال کی تنصیب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک، ایک جوان شہید

قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

پہلگام حملہ کی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت

قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی