پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہوگیا


پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہو گیا ، آزاد کشمیر میں کسی دہشت گرد ٹریننگ کیمپ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر آزاد کشمیر کے علاقے بیلانور شاہ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپس موجود ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ اسی الزام کی حقیقت جاننے کے لیے انٹرنیشنل اور پاکستانی میڈیا نے ایل او سی سے 26 کلو میٹر کے فاصلے پر بیلانور شاہ کا دورہ کیا۔بھارتی الزامات کے برعکس علاقےمیں پرامن ماحول اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔مقامی شہری نے کہا کہ 37 سال سے دور دور تک کوئی کیمپ نہیں دیکھا معمولات زندگی اچھی طرح جارہی ہیں ، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ یہاں کوئی جہادی کیمپ نہیں تھا۔وہاں موجود سیاح کا کہنا تھا کہ ہم یہاں لوگ گھومنے پھرنے آئے تھے ہمارے سامنے بچے اسکول میں گئے پیچھے ایک کالج ہے سرکاری اسکول ہے بچے اپنی لائف انجوائے کررہے ہیں اور ہم بھی گھوم پھر رہے ہیں۔بیلانور شاہ کے علاقے میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔خاتون پرنسپل کا کہنا ہے کہ 5 سال سے یہ ادارہ چلارہے ہیں کوئی ایکٹیویٹی ہم نے نہیں دیکھی پر امن ماحول میں پڑھاتے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزام لگارہا ہے ان کی ساری حکمت عملی بچگانہ اور تخیلاتی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ یہاں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے دہشت گردوں کے کیمپس اور ان کی یہاں تربیت ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے یہاں آئے ہیں تاکہ بتاسکیں تم لوگ نقشے پر دعوی کرتے ہو ہم لوگ یہاں پہنچ گئے ہیں۔بھارتی الزامات کے برعکس علاقے میں تربیتی کیمپس تو نظر نہ آئے لیکن قدرتی حسن سے مالا مال اس علاقے میں روز مرہ کے معمولات زندگی اور چہل پہل ضرور نظر آئی۔بیلانور شاہ کا پرامن ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کا یہ پراپیگنڈا بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہے جو کہ بھارت کے جنگی جنون کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں ’عالمی سرمایہ کاری کا سنہری موقع لیکن عملی اقدامات کی ضرورت‘

’کشیدگی کم کرنا ضروی‘ پاکستان کی درخواست پر منعقدہ سلامتی کونسل اجلاس

پاکستان کا سلامتی کونسل پر تناؤ میں کمی کے لیے زور، ’مذاکرات ہی واحد راستہ ہے‘

دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا

’کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا سلامتی کونسل اجلاس ختم

بھارت کے جارحانہ اقدام جاری مقبوضہ کشمیر میں نئے ہائیڈرو پراجیکٹس شروع

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے کی سماعت ملتوی

بھارت نے اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا

بھارت کی پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد ایک اور بڑی بھارتی چال بے نقاب

پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں: پاکستانی مندوب

پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہوگیا

بھارت کی پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد ایک اور بڑی چال بے نقاب

پانی پاکستانی عوام کی ریڈلائن، انڈیا کی آبی جارحیت ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

کرپٹو کونسل: پاکستان میں ’عالمی سرمایہ کاری کا سنہری موقع لیکن عملی اقدامات کی ضرورت‘

’ڈاکو راج کے مترادف‘: ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے سے فائدہ ہوگا یا نقصان؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی