دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا


پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی کے باعث دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سےلفتھانزا، امارات، سوئس ائیر، برٹش ائیر ویز، ائیر فرانس سمیت دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنا ترک کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان ائیر لائنز کی بھارت اور دیگر ممالک کی پروازوں کو طویل دورانیہ کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔لفتھانزا ایئر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کی پروازیں 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اگلے اعلان تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کر رہی ہیں۔ائیر لائن حکام کے مطابق یہ فیصلہ ائیر فرانس، برٹش ائیر ویز، سوئس انٹرنیشنل ائیر لائنز اور امارات جیسی دیگر بڑی بین الاقوامی ائیر لائنز کے اقدامات کے مطابق کیا ہے، جو پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کے لیے بھارت یا دیگر ممالک کی پروازوں کے لیے راستہ تبدیل کرنے سے کیا ہے اوراس صورتحال میں تمام پروازوں کے سفر کا دوارنیہ طویل ہوا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔برٹش ائیر ویز کی لندن سے دہلی کی پرواز کا دورانیہ پاکستانی حدود سے بچنے ہوئے پرواز بی اے 142 کا دورانیہ ایک گھنٹہ طویل ہوا ہے جب کہ فرینکفرٹ نئی دہلی لفتھانزا کی پرواز ایل ایچ 760 کو نئی روٹنگ کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے کے اضافی وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امارات کی دبئی سے دہلی کی پرواز ای کے 517 کو بھی نصف گھنٹے سے زائد کا اضافی دورانیہ بڑھ رہا ہے جب کہامارات کی ممبئی، احمد آباد اور دیگر شہروں کی پروازیں بھی پاکستانی حدود کو نظر انداز کر کے منزل تک جاتے ہیں۔فضائی حدود میں تبدیلیاں بھارت اور پاکستان کے درمیان جوابی اقدامات کی ایک وسیع سیریز کا حصہ ہیں۔بھارت نے بھی پاکستانی ائیرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔اس کشیدگی کے باوجود پاکستان بین الاقوامی ائیر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی رکھی ہے تاہم لفتھانزا اور ائیر فرانس نے رضاکارانہ طور پر اس سے بچنے کا انتخاب کیا ہے۔دوسری جانب برٹش ائیر اسلام آباد کے لئے اپ اینڈ ڈائون کی پرواز بی اے 2161 اور 2160 آپریٹ کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعدروزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ

پاکستان میں ’عالمی سرمایہ کاری کا سنہری موقع لیکن عملی اقدامات کی ضرورت‘

’کشیدگی کم کرنا ضروی‘ پاکستان کی درخواست پر منعقدہ سلامتی کونسل اجلاس

پاکستان کا سلامتی کونسل پر تناؤ میں کمی کے لیے زور، ’مذاکرات ہی واحد راستہ ہے‘

دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا

’کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا سلامتی کونسل اجلاس ختم

بھارت کے جارحانہ اقدام جاری مقبوضہ کشمیر میں نئے ہائیڈرو پراجیکٹس شروع

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے کی سماعت ملتوی

بھارت نے اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا

بھارت کی پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد ایک اور بڑی بھارتی چال بے نقاب

پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں: پاکستانی مندوب

پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہوگیا

بھارت کی پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد ایک اور بڑی چال بے نقاب

پاکستان، انڈیا کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران ثالث کا کردار کیوں ادا کرنا چاہتا ہے؟

پانی پاکستانی عوام کی ریڈلائن، انڈیا کی آبی جارحیت ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی