مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعدروزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ


مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حال ہی میں بھارتی فورسز نے کلگام کے علاقے میں ایک ڈرون فوٹیج جاری کی ہے، جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کودتے ہوئے دکھایا گیا، بھارتی میڈیا نے اسے دہشت گرد قرار دے کر منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔قابض بھارتی افواج کشمیر میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے عالمی برادری کو گمراہ کر رہی ہیں اور ماضی میں بھی بھارتی میڈیا ایسی ہی جھوٹی خبریں پھیلاتا رہا ہے۔بھارتی حکومت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اور روزمرہ کے غیر انسانی سرچ آپریشنز، رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی ادارے ان مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔اگست 2019 کے بعد سے اب تک 995 کشمیری بھارتی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ 2465 افراد زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر 96432 کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں، صرف اپریل 2025 میں 11 کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا۔مغربی میڈیا اور عالمی اداروں کی خاموشی نے بھارت کو شہہ دے رکھی ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے جانی اور معاشی قتل عام کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اور ان کے سروں سے چھت کا سایہ تک چھین لیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

مخصوص نشستیں کیس سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی، سپریم کورٹ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

لیزر لائٹ، چھوٹا سا کھلونا جس نے ہوائی جہاز کے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں

پاکستان کا انڈیا پر دریائے چناب کا پانی روکنے کا الزام، ‘زراعت متاثر ہو گی‘

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب

لائیو: انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے حربے کے طور پر استعمال کرنا چھوڑنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف عوامی ریلیاں

شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار

بھارت پر پاگل پن سوار ہے تو ہم جھکنے والے نہیں، بلاول بھٹو

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعدروزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی