بھارت پر پاگل پن سوار ہے تو ہم جھکنے والے نہیں، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں مگر پھر بھی اگر بھارت پاگل پن کامظاہرہ کرنے پر تلا ہے تو جان لے ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام کے واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں، سیاحوں کا قتل ایک سانحہ ہے مگر بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشتگردی کا متاثرہ ملک ہے اور غیر ملکی معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کا متاثر رہا ہے، بھارت اور دنیا سے کہتا ہوں کہ دہشتگردی کو صرف ٹینکوں سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا بھارت کو ابھی تک کلبھوشن کے بارے میں جوابدہ ہونا ہے، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت دیا ہے، بھارت کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، کشمیر میں گولی نہیں استصواب رائے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح سے تیار ہیں، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم متاثرہ ہیں، ہم بدلہ نہیں انصاف چاہتے ہیں، بھارت پاگل پن کامظاہرہ کرنے پر تلا ہے تو انہیں جان لینے دیں کہ ہم جھکنے والے نہیں ہیں، پاکستان کی سالمیت اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی میں سے دہشت گرد حربوں کو نکالنا ہوگا، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات اور مکالمہ ہی تنازعات کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دریائےسندھ کی حفاظت کرے گا، آپ دریا کا رخ موڑسکتے ہیں مگر انہیں خشک نہیں کرسکتے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار جان سے گئے

پاکستان انڈیا کشیدگی: لائن آف کنٹرول کے آرپار کشمیری خاندانوں کی المناک کہانی

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

مخصوص نشستیں کیس سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی، سپریم کورٹ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

لیزر لائٹ، چھوٹا سا کھلونا جس نے ہوائی جہاز کے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں

پاکستان کا انڈیا پر دریائے چناب کا پانی روکنے کا الزام، ‘زراعت متاثر ہو گی‘

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب

لائیو: انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے حربے کے طور پر استعمال کرنا چھوڑنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف عوامی ریلیاں

شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی