وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔ اہم ملاقات میں پاک قطر تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے جامع اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔محسن نقوی نے گفتگو میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی مؤقف کو مضبوط کرتی ہے۔ دنیا کو علم ہونا چاہیے کہ واقعے کے ماسٹر مائنڈ اور اصل ملزمان کون ہیں اور اس کا بینفشری کون ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے پر وار کیا ہے جو ہمارے لیے لائف لائن ہے ۔ خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔ملاقات میں قطر کے وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کے حامی ہیں۔ امید ہے کہ سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہو گی۔قطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم بہت محنت سے پاکستان کی معیشت کو درست سمت لے کر جارہے ہیں۔ اس موقع پر قطر میں پاکستان کے سفیر محمد عامر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار جان سے گئے

پاکستان انڈیا کشیدگی: لائن آف کنٹرول کے آرپار کشمیری خاندانوں کی المناک کہانی

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

مخصوص نشستیں کیس سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی، سپریم کورٹ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

لیزر لائٹ، چھوٹا سا کھلونا جس نے ہوائی جہاز کے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں

پاکستان کا انڈیا پر دریائے چناب کا پانی روکنے کا الزام، ‘زراعت متاثر ہو گی‘

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب

لائیو: انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے حربے کے طور پر استعمال کرنا چھوڑنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف عوامی ریلیاں

شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی