بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف عوامی ریلیاں


پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں کا انعقاد گوادر، حب، لسبیلہ، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور سربندر سمیت متعدد شہروں میں کیا گیا۔ احتجاجی ریلیوں میں طلباء و طالبات، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ بھارت بلوچستان کی صورتحال اور سیاسی تناؤ کو بنیاد بنا کر عوام کی توجہ اصل معاملات سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام، خصوصاً بلوچستان کے باشعور شہری، مکمل طور پر باہمی اتحاد کے ساتھ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قوم اور افواجِ پاکستان ایک صف میں کھڑے ہیں۔ ریلی شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء نے بھارت کو پیغام دیا کہ ’’اگر دشمن نے حملہ کرنے کی جسارت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کرے گی۔‘‘ سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ دوسری جانب، پہاولپور میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور قومی اتحاد کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی فرید گیٹ سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر متحد، بیدار اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کرے گی،پاکستانی قوم ہر آزمائش میں متحد ہے۔شرکاء نے پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگی جنون قرار دیا۔ سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان ریلی دشمن قوتوں کے خلاف ایک واضح عوامی ردعمل ہے، قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ استحکام پاکستان ریلی میں ملکی سلامتی، ترقی اور قومی استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار جان سے گئے

پاکستان انڈیا کشیدگی: لائن آف کنٹرول کے آرپار کشمیری خاندانوں کی المناک کہانی

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

مخصوص نشستیں کیس سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی، سپریم کورٹ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

لیزر لائٹ، چھوٹا سا کھلونا جس نے ہوائی جہاز کے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں

پاکستان کا انڈیا پر دریائے چناب کا پانی روکنے کا الزام، ‘زراعت متاثر ہو گی‘

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب

لائیو: انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے حربے کے طور پر استعمال کرنا چھوڑنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف عوامی ریلیاں

شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی