بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید


بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے) کے بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ اس گھناؤنے اور بزدلانہ حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وطن کے 7 سپوت شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور، علی سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم، سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ اس گھناؤنے اور بزدلانہ حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم، بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اور اس کے ایجنٹوں کے مذموم عزائم ان شاء اللہ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز، ریاستی اداروں اور عوام کی جرات اور یکجہتی کے سامنے ناکام ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار جان سے گئے

پاکستان انڈیا کشیدگی: لائن آف کنٹرول کے آرپار کشمیری خاندانوں کی المناک کہانی

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

مخصوص نشستیں کیس سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی، سپریم کورٹ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

لیزر لائٹ، چھوٹا سا کھلونا جس نے ہوائی جہاز کے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں

پاکستان کا انڈیا پر دریائے چناب کا پانی روکنے کا الزام، ‘زراعت متاثر ہو گی‘

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب

لائیو: انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے حربے کے طور پر استعمال کرنا چھوڑنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف عوامی ریلیاں

شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی