شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار


لاہور پولیس نے شیرخوار بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں پانچ ماہ کی بچی کو6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے بچی کو بیچنے والےمیاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پانچ ماہ کی بچی کو ملزم روی نے بچی کے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا تھا، گل زیب اورنرمل نامی خاتون بچی کو روی کےساتھ مل کر 6 لاکھ میں فروخت کرنے آئے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ان سے دو موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار جان سے گئے

پاکستان انڈیا کشیدگی: لائن آف کنٹرول کے آرپار کشمیری خاندانوں کی المناک کہانی

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

مخصوص نشستیں کیس سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی، سپریم کورٹ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

لیزر لائٹ، چھوٹا سا کھلونا جس نے ہوائی جہاز کے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں

پاکستان کا انڈیا پر دریائے چناب کا پانی روکنے کا الزام، ‘زراعت متاثر ہو گی‘

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب

لائیو: انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے حربے کے طور پر استعمال کرنا چھوڑنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف عوامی ریلیاں

شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی