خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک، ایک جوان شہید


خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 8 خوارج ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک سپاہی جامِ شہادت نوش کر گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں شمالی اور جنوبی وزیرستان، خیبر اور بنوں کے اضلاع میں کی گئیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اس دوران سپاہی نائیک مجاہد خان جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور بنوں کے علاقوں میں بھی دو الگ الگ جھڑپوں میں تین مزید دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

فائروال کی تنصیب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک، ایک جوان شہید

قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

پہلگام حملہ کی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت

قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی، بلوچستان میں چار افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک

صدر مملکت سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

’چور ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی لے کر رفوچکر‘، نان کسٹم پیڈ گاڑی کیسے برآمد ہوئی؟

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا

بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے، شاہ محمود قریشی

پی پی وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، بجٹ تجاویز پر گفتگو

امن کا عزم برقرار لیکن خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار، راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج 

پی ٹی آئی والے بھائی ہیں، پاکستان کے لیے مل کر لڑیں گے: وزیراطلاعات

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی