
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے “کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کی مثال پر گامزن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دینا کو دکھاتی رہے گی۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مودی نے سوشل میڈیا کو بھی بی جے پی کی طرح نفرت اور مظلوم کی آواز دبانے کا آلہ سمجھ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں پہلگام میں مظلوم لوگوں کا خون کس نے بہایا، مہر شواہد اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں اس واقعے میں مودی ملوث ہے۔مزید بولیں کہ گجرات کے بعد پہلگام واقعے پر بھی بھارت کی باشعور عوام مودی کا محاسبہ کرے گی، پاکستان کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں مودی اور اس کے حواری ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مودی اپنے انجام کو ہوگا اور اس کے خلاف مقدمات عالمی جرائم کی عدالت میں چلیں گے۔