
اسلام آباد: چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کرنل (ر) امیر اللہ مروت کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چیئرمین این سی ایچ ڈی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چیئرمین این سی ایچ ڈی کو ہٹانے کی سمری پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی حکومت نے چیئرمین این سی ایچ ڈی کو ہٹانے کی سمری دو مرتبہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی تھی لیکن انہوں نے کرنل (ر) امیر اللہ مروت کو عہدے سے ہٹانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے تھے۔واضح رہےکہ 2019 میں کرنل (ر) امیر اللہ کو پانچ سال کے لیے چیئرمین این سی ایچ ڈی تعینات کیا گیا تھا۔