پہلے اوور میں چار وکٹیں، ’اگر شاہین شاہ انڈیا کے خلاف احمد آباد میں ایسا ہی کریں‘


برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے پہلے ہی اوور میں چار وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلے اوور میں چار وکٹیں لینے والے پہلے بالر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے تاہم ان کی ٹیم نوٹنگھم شائر حریف ٹیم برمنگھم بیئرز کو شکست دینے میں ناکام رہی۔پاکستانی بالر نے نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لیں۔ انہوں اس اوور میں 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو اور ایک کو کیچ آؤٹ کیا۔Shaheen Afridi has just taken FOUR wickets in the first over for Notts Outlaws against Birmingham Bears  #Blast23pic.twitter.com/1HkQRwYrBP— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 30, 2023جمعے کی شام کو ہونے والے میچ میں نوٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ’بہترین بالر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اختر جمال نے میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوچیں اگر شاہین شاہ انڈیا کے خلاف احمد آباد میں ایسا ہی کریں۔‘Imagine Shaheen Shah Afridi doing this in first over against India in Ahmedabad  #INDvsPAK https://t.co/XQFcz1zY2p pic.twitter.com/JQDuOtkhMY— Akhtar Jamal (@AkhtarActivist) July 1, 2023انڈین یوٹیوبر اور کرکٹ تجزیہ کار آکاش چوپڑہ نے شاہین شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا ’کچھ ڈیلوریز بالکل کھیلی نہیں جا سکتی تھیں، اتنی تیز رفتار سوئنگ تھی اور بھرپور انداز میں بولنگ کرائی۔‘Yesterday, Shaheen Afridi took 4 wickets in the first over the innings…some of the deliveries were simply unplayable. Swing at high speed…and the courage to bowl really full. — Aakash Chopra (@cricketaakash) July 1, 2023زنیرا نامی صارف نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بہترین کارکردگی کو ایک ٹویٹ میں بیان کرنا ناممکن ہے لیکن وہ اس دور کے ’بیسٹ فاسٹ بالر‘ ہیں۔Impossible to describe this man's brilliancy in one tweet but i would say Shaheen Shah Afridi is the best fast bowler of this era pic.twitter.com/VQ50JXhQ3x— (@BabarFanGirl56) July 1, 2023خیال رہے کہ جولائی میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ورلڈ باکسنگ ٹائٹل پاکستانی خاتون باکسر کے نام

پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا کر کیا خاص تحفہ دیا؟ ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لئے

پی ایس ایل 10: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو وکٹوں سے کامیاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم ٹاپ پر آگئی؟

دبئی: پاکستانی کِک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردن کے کھلاڑی کو ہرا دیا

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی نے چھ وکٹوں سے میدان مار لیا

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاک بھارت تناؤ کے سبب ازبکستان منتقل

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے میدان مار لیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی