
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ ناقابل شسکت رہے جبکہ معاذ صداقت 55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ مچل اوون چھ، صائم ایوب ایک اور محمد حارث 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میکس برائنٹ چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ، کائل مائرز اور بین ڈوارشوئس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایونٹ میں یہ دوسری شکست ہے اس سے قبل 30 اپریل کو لاہور قلندرز نے اسے 88 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ کائل مائرز18، کولن منرو 11، سلمان علی آغا چار، کپتان شاداب خان 15، اعظم خان آٹھ، سعد مسعود ایک، نسیم شاہ ایک اور عماد وسیم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈوارشوئس 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی (فوٹو: پشاور زلمی)پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے تین جبکہ لوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حیسن طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیماس میچ میں کائل مائرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، سعد مسعود، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل تھے۔پشاور زلمی کی ٹیماس میچ میں مچل اوون، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال اور محمد علی پشاور زلمی کا حصہ تھے۔