شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا


ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف دونوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنی 300، 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔شاہین آفریدی نے کرئیر کے 216 ویں اور حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں 300 وکٹیں مکمل کی۔شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے۔شاہین آفریدی نے 216 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ 228 میچز میں 300 وکٹیں مکمل کرکے حارث رؤف دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بنے۔اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر یہ اعزاز تھا۔وہاب ریاض اور محمد عامر نے 256، 256 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر بھی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی