'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون کو چائے کی دعوت دے دی۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔شاہد آفریدی کے بیان پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی۔آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں، شاہد آفریدی نے شیکھردھون کو فنٹاسٹک ٹی یاد دلادی شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 'ہار جیت کو چھوڑو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر'۔ شاہد آفریدی نے اس کے ساتھ #FantasticTea کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔اس سے قبل ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا، بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرنا افسوسناک ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

موسم کھلاڑیوں کو متاثر نہیں کرتا، فخر زمان

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی