پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں فہم اشرف کی تباہ کن بولنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی ہے۔اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی کی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16ویں اوور میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔پشاور زلمی کی جانب سے  حسین طلعت 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ محمد حارث 17، مچل اوون 15 اور بابر اعظم نے 12 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب اور کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کر سکا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ خرم شہزاد نے دو، محمد عامر، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  مارک چیپمن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ سعود شکیل 32، کوشل مینڈس 32، فن ایلن 31، رائلی روسو 27، حسن نواز آٹھ اور فہیم اشرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد وسیم صفر اور محمد عامر چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین، صائم ایوب نے دو اور لوک وُڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہے اور اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے مشکلات کی زد میں ہے۔پشاور زلمی کی ٹیماس میچ میں بابر اعظم (کپتان) صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، سفیان مقیم اور علی رضا پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈاس میچ میں سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ نے پی ایس ایل کی کوریج کیوں روک دی ہے؟

ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

کپتان اظہرالدین کا ایک فیصلہ جس نے سچن تندولکر کو کرکٹ کا دیوتا بنا دیا

’پاکستان کا فیصلہ سب کے لیے مقدم‘، پی ایس ایل کے انڈین براڈکاسٹنگ عملے کی واپسی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی