ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف


قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہےکہ میں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار نہیں کیا، جب بھی موقع ملا ضرور کھیلوں گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے ایک انٹڑویو میں کہا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلتا، اگر آپ چار روزہ میچز کھیل کرخود کو تیار کرتے ہیں تو ٹیسٹ بھی کھیل سکتے ہیں۔ہمارے ہاں زیادہ تر وائٹ بال کرکٹ کی سیریز ہوتی ہیں، پھر لوگ کہتے ہیں کہ یہ کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر فرسٹ کلاس کھیلنے جا رہا ہوں۔سب کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلیں، جب انٹرنیشنل سیریز ہورہی ہو تو ساری توجہ وہیں ہوتی ہے،اس سال میرے پاس وقت تھا، جنوبی افریقا کی سیریز سے واپسی کے بعد چیمپئینز ٹرافی سے پہلے میں نے 2 فرسٹ کلاس میچز کھیلے، جب وقت ہو تو ہم ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر کوئی اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہی اس لیگ کی خوبصورتی ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی فرنچائز کیلئے جان لڑاتا ہے، میدان کے باہر ہماری دوستی مضبوط رہتی ہے لیکن فیلڈ میں سب اپنی عزت اور فرنچائز کے لیے کھیلتے ہیں۔فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی کارکردگی اچھی رہی ہے، تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے پر بہت اعتماد اور یقین ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ حقیقی زندگی میں جارح مزاج نہیں ہوں، کوشش کرتا ہوں کہ اپنے ملک اور لوگوں کو تفریح فراہم کروں، میدان میں میرا مکمل فوکس کھیل پر ہوتا ہے، میدان کی باتیں وہیں تک محدود رکھتا ہوں۔انھیں باہر ساتھ نہیں لے کر جاتا، میرے لیے 24 میں سے 2 گھنٹے کرکٹ کیلئے ہیں، باقی 22 ذاتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

موسم کھلاڑیوں کو متاثر نہیں کرتا، فخر زمان

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی