بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا


بھارتی حکومت نے ایک اور شرمناک قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اولمپک ہیرو ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ جی ہاں، وہی ارشد ندیم جس نے حالیہ اولمپکس میں نیرج چوپڑا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا اور دنیا کی نظر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ جب کوئی بھارت سے ارشد ندیم کا انسٹاگرام ہینڈل @arshadnadeem29 کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو ایک نوٹس سامنے آتا ہے: "یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے کیونکہ ایک قانونی درخواست پر اس کی رسائی محدود کی گئی ہے۔" انسٹاگرام نے وضاحت دی ہے کہ یہ فیصلہ "قانونی اور انسانی حقوق کی جانچ" کے بعد مقامی قوانین کے مطابق کیا گیا ہے، لیکن پردے کے پیچھے کہانی کچھ اور ہے۔ یہ اقدام ایک منظم حکمتِ عملی کا حصہ لگتا ہے، جس کے تحت بھارت اُن تمام پاکستانی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتا ہے جو عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ یہ پابندی ایسے وقت لگائی گئی ہے جب مقبوضہ کشمیر میں ایک حملے کے بعد بھارتی حکومت نے اچانک درجنوں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بندش عائد کر دی، ان میں وہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جن کی بھارت میں لاکھوں کی فالوونگ ہے۔ ارشد ندیم سے پہلے شعیب اختر اور باسط علی جیسے نام بھی اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ارشد ندیم کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھارت میں اب بھی قابلِ رسائی ہے، لیکن کب تک؟ یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ جس رفتار سے بھارت پاکستانی آوازوں پر بندشیں لگا رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ اگلا نشانہ کون ہو گا یہ بھی طے شدہ ہے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی ناقابلِ یقین تھرو سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ ان کی کارکردگی نے نہ صرف سونے کا تمغہ پاکستان کے نام کیا بلکہ بھارتی میڈیا اور فین بیس میں بھی تہلکہ مچا دیا۔ لیکن شاید بھارت کو یہی کامیابی ہضم نہیں ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے میدان مار لیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی