کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟


بنگلادیش کیخلاف 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں نائب کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام بنگلادیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کرکٹر کو موقع دینے کے حامی ہیں، اس لیے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز میں اوپننگ کیلئے بابر اور رضوان کے علاوہ دیگر کئی ناموں پر غور کررہی ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور رضوان کو آرام دیا گیا تھا تاہم اسکے باوجود گرین شرٹس کو 1-4 سے بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ٹیم مینجمنٹ صائم ایوب، فخر زمان اور ممکنہ طور پر صاحبزادہ فرحان کو اوپننگ میں ذمہ داریاں سونپ سکتی ہے، اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، حسن علی، فہیم اشرف اور علی رضا کے نام بھی بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاک بنگلادیش سیریز کے ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، مقامی وقت کے مطابق تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی