مری میں بدترین ٹریفک جام، ہزاروں سیاح سڑکوں پہ در بدر، انتظامیہ مکمل ناکام


مری: ملکہ کوہسار مری میں ہزاروں سیاحوں اور ان کی گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے اس وقت بدترین ٹریفک جام ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد سڑکوں پہ دربدر بھٹک رہی ہے جب کہ انتظامیہ و پولیس مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔اس حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مری، جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ مال روڈ اور ویو فورتھ روڈ سمیت قرب و جوار میں ٹریفک بری طرح سے بلاک ہے، مال روڈ مری میں لوگوں کے جم غفیر کی وجہ سے تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بطور خاص مری کے لیے تیار کیے جانے والے ٹریفک پلان پوری طرح سے ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب کی خاص ہدایت پر مری اور گرد و نواح کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دیے گئے تھے جو آج بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد سڑکوں پہ در بدرہونے پہ مجبور ہے۔اسی ضمن میں ہم نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مری میں ٹریفک کا بہاؤ بتدریج بہتر ہونے کے باعث سترہ میل ٹال پلازہ پوائنٹ عام گاڑیوں کے لیے کھلا ہے، یہاں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔پنجاب، صحت کارڈ پر نجی اسپتالوں میں دل اور گائنی کا مفت علاج بندٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مری میں عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی ہیں اور 38 ہزار آؤٹ ہوچکی ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 12 ہزار سے زائد گاڑیاں اس وقت بھی مری کی مختلف سڑکوں پر چیونٹی کی رفتار سے رینگتی ہوئی پارکنگ تلاش کر رہی ہیں۔پنجاب، سرکاری اسپتالوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حکیموں کی نشستیں ختم کرنیکا فیصلہٹریفک پولیس حکام کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان بھی صورتحال کا جائزہ لینے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے بذات خود مری پہنچ گئے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نے مری میں سیاحوں کی مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر کمشنر راولپنڈی کو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔چھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر ڈھائی فیصد ٹیکس ہو گاوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سیاحوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیا

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا

آؤ تمھیں چائے پلاتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا فوجی شرٹ میں شیکھر دھون کو کرارا جواب ! بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کی واپسی: ’بچوں کے دل کا کیا علاج ہوتا، ہمارا تو اپنا دل کرچی کرچی ہو گیا‘

سمارٹ فون، سیمی کنڈکٹر اور جوتے: چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھانے والے ممالک اب مشکل میں کیوں؟

پہلگام حملے کے بعد ’سکیورٹی ناکامی‘ پر انڈیا میں اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی