
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کی معمولی کمی ریکارڈ گئی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں ایک سو 72 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1925 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، دو سو روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ آٹھ ہزار دوسو پر آ گئی ہے ۔