
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف مہم چلانا گری ہوئی حرکت ہے۔ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ ‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کیخلاف مہم چلانا پاکستان دشمنی اورگری ہوئی حرکت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کی مہم چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہنی اختراع ہے،ان کے سیاسی طور پر آخری دن ہیں اور اس مہم کے بھی سارے راستے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف جا رہے ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کی سازش پی ڈی ایم کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف تھی، 9مئی کو جو حرکتیں انہوں نے کی ہیں وہ شرمناک ہیں۔