یونان/ لیبیا کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا اہم سرغنہ گرفتار


لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان اور لیبیا کے بحری جہاز کے حادثات میں ملوث دو اہم انسانی اسمگلروں میں سے ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یونان میں پیش آنے والے سانحے میں ملوث ایک اہم ملزم محمد سلیم سنیارے کو ایف آئی اے کی مقامی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کے دوران گجرات سے گرفتار کرلیا ہے۔یونان کشتی حادثہ کیس-ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کی بڑی کارروائیلیبیا کشتی حادثہ میں ملوث اہم سرغنہ گرفتار۔ملزم یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے۔ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے کروڑوں روپے بٹورے۔ — Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) July 9, 2023گرفتار کئے جانے والا محمد سلیم سنیارے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے جو تاحال مفرور ہے، ملزم سلیم نے مبینہ طور پر لوگوں کو غیر قانونی طور پہ یورپ بھجوانے کے لیے ان سے لاکھوں روپے وصول کیے۔یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کی کارروائی، 5 انسانی اسمگلرز گرفتارایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے کی گجرات برانچ میں پہلے ہی 9 مقدمات درج ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق سلیم نے ہنڈی/حوالہ کے ذریعے اپنے بھائی کو رقم بھیجی اور یونان سانحے کے بعد روپوش ہو گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم آصف سنیارے اس وقت لیبیا میں موجود ہے اور وہاں اس کے مختلف محفوظ ٹھکانے ہیں۔یونان حادثہ، آدھی رات کو کشتی ہچکولے کھا کر ڈوب گئی، بچ جانے والے مسافر کے دردناک انکشافاتگزشتہ ماہ مبینہ طور پر 350 پاکستانیوں سمیت 800 افراد کو اٹلی لے کر جانے والی ماہی گیروں کی کشتی یونان کے قریب الٹ گئی تھی، اس واقعے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا جس میں اب تک بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل پر کشتیاں ڈوبنے کے دو دیگر قابل ذکر واقعات بھی ہوئے ہیں جن میں متعدد پاکستانیوں سمیت دیگر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے مسافروں نے کوسٹ گارڈز کو ذمہ دار ٹھہرا دیاپہلا واقعہ فروری میں اور دوسرا اپریل میں رونما ہوا تھا تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ تازہ ترین گرفتاری کس کیس میں عمل میں لائی گئی ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی