
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں 300 تندور بنانے کا اعلان کردیا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 300 تندور بنانے کا اعلان کرتا ہوں جہاں 2روپے میں روٹی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم مل کر انقلاب لا سکتے ہیں،ایک لاکھ راشن کے پیکٹس بے روزگاروں میں تقسیم کریں گے۔کراچی میں سفید پوش لوگ بہت پریشان ہیں،یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔