نگراں وزیر اعظم کے لیے نامزد انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟


اسلام آباد  وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے لیے دیے گئے ناموں پر غور ہوا جس کے بعد سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے تاہم  حالیہ دنوں میں وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قریب آگئے تھے۔ ان کی سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال کے ساتھ  مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں بھی گرم تھیں۔جون میں دونوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں پہلی بار پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ اس کے بعد وہ ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ 2015 میں نواب ثناء اللہ زہری کے دور میں حکومت بلوچستان کے ترجمان بنے تاہم دسمبر 2017 میں انہی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں پیش پیش رہے۔اس کے بعد عبدالقدوس بزنجو چھ ماہ کے لیے وزیراعلٰی رہے تو ان کی کابینہ میں انوار الحق کاکڑ  مشیر برائے اطلاعات رہے-انوار الحق کاکڑ مارچ 2018 میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے آزاد حیثیت سے چھ سال کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے تاہم اسی مہینے وہ مسلم لیگ ن سے منحرف ہونے والے اس گروپ کا حصہ بن گئے جنہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی۔انوار الحق کاکڑ بی اے پی کے مرکزی ترجمان مقرر کیے گئے۔تجزیہ کار جلال نورزئی کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل کا آئیڈیا خالصتاً انوار الحق کاکڑ کا تھا۔جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ’باپ‘ پارٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے تو انہوں نے صادق سنجرانی اور عبدالقدوس بزنجو کی بجائے جام کمال کا ساتھ دیا تھا۔انوار الحق کاکڑ مارچ 2018 میں آزاد حیثیت سے چھ سال کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے تھےسینیٹر انوار الحق کاکڑ کافی عرصہ بیرون ملک بھی رہے۔ انہوں نے 2007 میں برطانیہ سے واپسی پر کوئٹہ کے معروف سرینا ہوٹل سے سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنا دفتر بھی اسی ہوٹل میں قائم کر رکھا تھا۔نامزد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ  مسلم باغ سے ہے۔انوار الحق کاکڑ کا تعلق پشتونوں کے معروف کاکڑ قبیلے سے ہیں انہیں مادری زبان پشتو کے علاوہ اردو، براہوی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔  آپ نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے نجی اسکول سے حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ۔اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سیکورٹی ورکشاپ کا بھی حصہ رہ ہیں-سینیٹر انوار الحق کاکڑ بلوچستان سے منتخب ہونے والے دوسرے نگران وزیر اعظم ہوں گے اس سے قبل میر اظہار خان کھوسہ بھی نگران وزیر اعظم کے منصب پر رہ چکے ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء پر مقدمات درج

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور کیا شوق رکھتے ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے اور مشغلے کیا ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مزید مشغلے کیا ہیں؟

’ویڈیو کال پر روتے رہے‘، پشاور میں زیرِعلاج نومولود افغان بچے کی والدہ سات دن بعد پاکستان پہنچ گئی

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین بحال نہ ہو سکے

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

عالمی برادری ایران اسرائیل تصادم روکنے میں فعال کردارادا کرے ، بلاول بھٹو زرداری

سولر پینلز پراگر ٹیکس عائد کیا گیا تو پیپلز پارٹی بجٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی:وزیراعلیٰ سندھ

نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی