روسی خلائی جہاز چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا


روس کا چاند پر جانے والا مشن لونا 25 اس کی سطح سے حادثاتی ٹکر کے باعث ناکام ہوا ہے۔ روسی حکام کے مطابق ان کا خلائی جہاز چاند سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوگیا تھا۔ قریب 50 سال میں یہ روس کا پہلا چاند کا مشن تھا۔ کامیابی کی صورت میں یہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرنے والا پہلا خلائی جہاز ہوتا۔ تاہم اس نے مدار سے چاند کی سطح پر اترنے کے دوران مشکلات کا سامنا کیا۔ اس کا مقصد چاند کے اس حصے پر کھوج کرنے تھا جہاں سائنسدانوں کو برف اور قیمتی اجزا کی موجودگی کا امکان ہے۔ روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے اتوار کی صبح بتایا کہ اس کا سنیچر کو لونا 25 سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ اس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ 800 کلو گرام کا لینڈر ’چاند کی سطح سے ٹکر کے بعد تباہ ہوگیا۔‘اس کا کہنا ہے کہ مشن کی ناکامی پر ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ لونا 25 کی ناکامی روسکوسموس کے لیے بڑی ناکامی ثابت ہوئی ہے۔ سویلین سربراہی میں روس کا سپیس پروگرام گذشتہ کئی برسوں سے زوال کا شکار رہا ہے۔ جبکہ فوج کے لیے ریاستی فنڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ روس اور انڈیا کا چندریان تھری چاند کے قطب جنوبی پر اترنے کی دوڑ میں تھے۔ چندریان تھری کی لینڈنگ آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ اس کا روور چاند پر چٹانوں اور گڑھوں کا جائزہ لے گا۔ انڈین مشن اس حوالے سے ڈیٹا اور تصاویر سمیت اہم معلومات زمین پر واپس بھیجے گا۔ چاند کا قطب جنوبی مستقبل طور پر سائے میں رہتا ہے جس سے وہاں پانی کی موجودگی کا امکان ہے۔ انڈین خلائی ایجنسی اسرو کے ایک ترجمان نے لونا 25 کی ناکامی پر افسوس ظاہر کیا۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہر سپیس مشن خطرناک اور تکنیکی اعتبار سے مشکل ہوتا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ لونا 25 کے ساتھ حادثہ ہوا۔‘روسکوسموس نے تسلیم کیا تھا کہ لونا 25 ایک مشکل مشن ہے جو ناکام ہوسکتا ہے۔ اسے 11 اگست کو وسٹونی کازموڈروم سے لانچ کیا گیا اور یہ بدھ کو کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ چندریان تھری سے قبل لینڈ کر کے تاریخ رقم کرے گا۔ اب تک کوئی ملک چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ نہیں کر پایا تاہم امریکہ اور چین دونوں چین کی سطح کی سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔ لونا 25 سنہ 1976 کے بعد روس کا پہلا چاند کا مشن تھا۔ سوویت یونین کے مشن لونا 24 نے کامیابی کے ساتھ چاند پر لینڈ کیا تھا۔ لونا 25 کا سائز ایک چھوٹی کار کے برابر تھا۔ اسے چاند کے قطب جنوبی پر ایک سال تک کام کرنا تھا۔ روسی خلائی مشن میں چاند کی مٹی کے نمونے لینا اور ان کا تجزیہ اور دیر پا تحقیق شامل تھے۔ اس کے ساتھ اس کا مقصد چاند کی اندرونی ساخت پر تحقیق کرنا اور پانی سمیت دیگر اہم چیزوں کو دریافت کرنا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

وہ ملک جہاں کتے کو چہل قدمی نہ کروانا، بچے کا فیڈر گفٹ کرنا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے نوٹس نہ دینا قابلِ سزا ’جرم‘ ہیں

خواتین کو دھمکاتی کابل کی دیواریں: ’خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرنے والی عورت زانی ہے‘

’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعمل

واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟

پہلگام میں حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیا جائے گا: نریندر مودی

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

کینیڈا میں تقریب کے دوران ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا ملزم گرفتار

ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ، 18 ہلاک: آگ بجھانے کی کوششیں جاری، چین کی اپنے شہریوں کو تنبیہ

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، پوتن کی نیت پر شک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی