لوگ گالیاں اور بد دعا دیتے ہیں: اریج چوہدری نے ایسا کیوں کہا؟


پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں اور بد دعا دیتے ہیں۔ اریج چوہدری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں منفی کردار کے حوالے سے بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ 'میری اپنی شخصیت بہت مثبت ہے، حقیقی زندگی میں جن چیزوں کے خلاف ہوں اور منفی کردار میں وہ سب سے زیادہ ہے، اس لیے منفی کردار کو سمجھنا اور اس پر کام کرنا میرے لیے مشکل ہے'۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ختم ہونے والے مشہور ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 'ڈرامے میں ایک میاں بیوی ہیں اور میں انہیں الگ کررہی ہوں، تو میں سوچتی تھی کہ میں کیا کر رہی ہوں اور یہ میرے لیے یہ ایک چیلنج تھا، جس کا میں نے بہت مختلف تجربہ کیا ہے'۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ 'جب تک لوگ مجھ سے نہیں ملے ہوتے تب تک وہ مجھے سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور بد دعا دیتے ہیں، پھر مجھ سے ملنے کے بعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوجاتا ہے، وہ مجھے بولتے ہیں آپ بری لگتی نہیں ہیں'۔واضح رہے کہ اداکارہ اریج چوہدری نے کبھی میں کبھی تم، وہ پاگل سی، ترک وفا، ڈھائی چال، جنٹلمین جیسے ہٹ ڈراموں میں کردار ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ متعدد انٹر نیشنل بیوٹی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاک بھارت سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے، بشری انصاری

پاکستان اور بھارت کی سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے، بشری انصاری

شردھا کپور نوجوان کی طرف سے خود کو خطرہ قرار دیئے جانے پرخوش

یشما گل کو رشتہ ایپ میں شادی کی دس ہزار سے زائد آفرز

مرد چار شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ اداکارہ حرا سومرونے اہم وجہ بتا دی

لاہور شہر قاتل بن گیا، سینئر اداکارہ کا پریشان کن بیان

معروف اداکار نے خودکشی کرلی

اگر پاک بھارت سرحدیں نہ ہوتیں تو کیا ہوتا؟ بشریٰ انصاری کا بڑا دعوی

فائزہ حسن کا نئے اداکاروں کو اہم مشورہ

عاطف اسلم نے سعودی عرب میں پرفارمنس سے انکار کی وجہ بتا دی

اداکارہ روحی بانو کے انتقال کا سن کر سکون ملا: فریال محمود نے ایسا کیوں کہا؟

دونوں میں خاندانی دشمنی ہے۔۔ یاسر نواز اور فہد مصطفیٰ کا آپس میں کیا رشتہ تھا جو ٹوٹ گیا؟ ندا یاسر کا انکشاف

شادی کے لئے 10 ہزار لوگوں نے میسج کیا۔۔ رشتے والی آنٹیوں سے تنگ آ کر یشما گل نے شادی کے لئے کون سی ایپ جوائن کر لی؟

صبا فیصل پہلے عمرہ پر جاتے ہوئے کس بات پر پریشان تھیں؟ خانہ کعبہ میں پیش آنے والا واقعہ سنا دیا

لاہور شہر قاتل بن گیا ، صبا حمید اسموگ سے پریشان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی