حرام کام سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کرلے، حرا سومرو


اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرلے، کیوں کہ خدا نے اس کی اجازت دی ہے اور اس سے خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران حرا سومرو نے کہا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہے اور وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کرسکتا ہے تو وہ بھلے چار شادیاں کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسمانی صلاحیت اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائے گا تو اسے ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہیے، وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے۔پاک بھارت سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے، بشری انصاریانہوں نے کہا کہ مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پر بیویوں کا دل نہیں دکھنا نہیں چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں،انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بھی اگر دوسری شادی کرلیتے ہیں تو مجھے اس پر تکلیف نہیں ہوگی۔اداکارہ کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گناہ سے متعلق سوچنے اور گناہ کرنے میں فرق ہوتا ہے، اگر کوئی شادی کے بعد بھی غلط کام کرے گا تو اسے گناہ کا عذاب ملے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

امیشا کا نیا جیون ساتھی کون؟ سوشل میڈیا میں تعلقات کے چرچے

3 بچوں کی ماں مس یونیورس کیلئے نامزد

پاکستانی مداح نے میکا سنگھ کو بڑے تحائف دے دیئے

ثانیہ مرزا نے بڑی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شئیر کردی

’بغیر تشدد کوئی جانور ایسی اداکاری کیسے کر سکتا ہے؟‘: ڈرامے کی متنازع قسط میں بلّی کی ’موت کے منظر‘ پر تنازع

صبا فیصل ہنی مون منانے کہاں گئی تھیں؟ 40 برس پرانا واقعہ سنا کر سب کو ہنسا دیا

کیا وینا ملک دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں؟

وینا ملک شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔۔ تصاویر شیئر کر دیں

پاکستانی مداح نے میکا سنگھ کو کون سے کروڑوں کے تحائف دے دیے؟ ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر پاکستانی لڑکیوں کے حسن کی معترف

ماں کسی کام سے باہر گئیں اور۔۔ جوہی چاولہ کی والدہ کی موت کا ان کے خواب سے کیا تعلق ہے؟

درِفشاں سلیم کو لاہور کی سموگ نے خوفزدہ کردیا

پہلے پھلوں کا ٹھیلا لگاتے تھے۔۔ غربت کی زندگی سے سے بالی وڈ کا امیر ترین خاندان بنانے والے یہ 3 بھائی کون ہیں؟

حنا الطاف کا مداحوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

جوہی چاولہ: ناکام فلموں کے ’خراب فیصلے‘ لیکن دولت کا پلڑا بھاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی