پاکستانی ماڈل و اداکارہ وینا ملک گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
وینا ملک نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے شہریار چوہدری سے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ مختلف پلیٹ فارمز پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت شہریار چوہدری سے محبت کا اعتراف کر چکی ہیں۔
گزشتہ روز وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب شہریار نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔
ساتھ ہی وینا ملک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شادی کے ملبوسات پسند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Shehryar Ch (@shehryar.c)