کیا دنیا کا سب سے پتلا آئی فون لانچ ہونے والا ہے؟ جانیں اس کے ممکنہ فیچرز اور پاکستانی قیمت کے بارے میں دلچسپ معلومات


امریکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل ایک بار پھر سبقت لے جانے کی تیاری میں ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کمپنی ایک ایسا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہو گا، جسے ’آئی فون 17 ایئر‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔ تجزیہ کار جیف پیو کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، اس ’ایئر‘ ورژن کی خاص بات اس کی محض 6 ملی میٹر موٹائی ہو گی۔ اگر یہ ڈیزائن حقیقت کا روپ دھارتا ہے تو یہ آئی فون 16 کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ پتلا ہو گا، حتیٰ کہ پہلے کے سب سے پتلے آئی فون 6 کی 6.9 ملی میٹر موٹائی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ اب تک آئی فون 17 ایئر کی مکمل تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں، مگر اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 6.6 انچ ڈسپلے، ایلومینیم چیسس، ایپل انٹیلی جنس سپورٹ کے ساتھ A19 ایس او سی چپ، 8GB ریم، 48 میگا پکسل سنگل بیک کیمرہ، فیس آئی ڈی کے ساتھ 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور ایپل کا 5G موڈیم کے ساتھ آئے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے علاوہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ بھی میدان میں ہے، اور خبروں کے مطابق وہ ’گلیکسی S25‘ کے نام سے دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے، جس کی موٹائی محض 5.6 ملی میٹر ہو گی۔ ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی قیمت کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً $1,299 (امریکی ڈالر) سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ اگر اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ قیمت تقریباً 4,00,000 روپے کے لگ بھگ ہو سکتی ہے، مگر کرنسی ریٹ اور ٹیکسز کی بنیاد پر اس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیچرنے کام شروع کردیا

اظہر علی کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

جدید ٹینک، ڈرون اور ’بم پروف‘ ایس یو وی: آئیڈیاز 2024 میں توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی ہتھیار

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم سے تلخ مکالمہ

اے آئی روبوٹ کی پیچیدہ سرجری، ڈاکٹرز حیران

حکومت کا 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان

انٹرنیٹ کی بندش کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

بات بات پر شکایت کریں گے تو بیمار پڑ جائیں گے

قصہ ایک پیسہ انعام اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کی جھنگ سے محبت کا

ڈیمنشیا کی علامات کا کس طرح پتا لگایا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

90 سال قبل قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کی تلاش: سائنسی بنیادوں پر ہونے والی وہ تفتیش جس کی مدد سے قاتل شوہر پکڑا گیا

تاتاریوں سے امریکی فوج تک: ماضی میں دنیا کے سب سے امیر شہر ’بغداد‘ کے عروج و زوال کی کہانی

جب مہاراجہ ہری سنگھ نے ’نیند میں خودکشی کی خواہش‘ کا اظہار کیا اور محمد علی جناح کو سرینگر میں چھٹیاں گزارنے کی اجازت نہ دی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی