بچوں کیلئے زبردست فیچرز کا حامل اسمارٹ فون متعارف


برطانیہ میں مخصوص حفاظتی فیچرز اور نگرانی کی صلاحیت رکھنے والا اسمارٹ فون بچوں کے لیے پہلی بار متعارف کرا دیا گیا۔ امریکی کمپنی کے مطابق یہ سیٹ اپ بچوں کو ایک ایسا پُرکشش متبادل فراہم کرتا ہے جو بالکل سادہ موبائل فون (جن کو وہ شاید پسند نہ کریں) یا پھر انتہائی جدید اسمارٹ فون جن میں حفاظتی فیچر موجود نہیں ہوتے، سے بہتر ہے۔پِن وہیل ڈیوائسز والدین کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ دور رہ کر بھی بچوں کے ٹیکسٹ میسجز اور کال ہسٹری پر نظر رکھ سکیں اور ایپس اور چیٹ ٹائم کے اوقات کا تعین کر سکیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور عمومی اسکرین ٹائم کے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر پڑھنے والے اثرات کے حوالے بڑھتے تحفظات نے گزشتہ برسوں میں فون ساز کمپنیوں اور آن لائن پلیٹ فارمز کو والدین کے اختیارات اور سیفٹی فیچرز کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا ہے۔تاہم، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے والدین کو عموماً پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر ویسی ہی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن پِن وہیل کا کہنا ہے کہ والدین ان کی ڈیوائس میں ایک مرکزی آن لائن پورٹل کے ذریعے نگرانی کر سکتے ہیں جس میں ڈیسک ٹاپ یا موبائل سے رسائی ممکن ہے اور والدین وقت کے ساتھ سیٹنگز کو بدل سکتے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ مزید فیچرز کو ان لاک کر سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیچرنے کام شروع کردیا

اظہر علی کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

جدید ٹینک، ڈرون اور ’بم پروف‘ ایس یو وی: آئیڈیاز 2024 میں توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی ہتھیار

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم سے تلخ مکالمہ

اے آئی روبوٹ کی پیچیدہ سرجری، ڈاکٹرز حیران

حکومت کا 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان

انٹرنیٹ کی بندش کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

بات بات پر شکایت کریں گے تو بیمار پڑ جائیں گے

قصہ ایک پیسہ انعام اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کی جھنگ سے محبت کا

ڈیمنشیا کی علامات کا کس طرح پتا لگایا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

90 سال قبل قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کی تلاش: سائنسی بنیادوں پر ہونے والی وہ تفتیش جس کی مدد سے قاتل شوہر پکڑا گیا

تاتاریوں سے امریکی فوج تک: ماضی میں دنیا کے سب سے امیر شہر ’بغداد‘ کے عروج و زوال کی کہانی

جب مہاراجہ ہری سنگھ نے ’نیند میں خودکشی کی خواہش‘ کا اظہار کیا اور محمد علی جناح کو سرینگر میں چھٹیاں گزارنے کی اجازت نہ دی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی