جدید ترین کور آئی7 لیپ ٹاپ کن طلبہ کو ملیں گے؟


وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے 90 دن میں  طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کردیا تاہم کن طلبا کو جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے؟ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا، طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون، 13 جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے 2 ہزار اقلیتی طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا حکم دیتے ہوئے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ طلبہ کو میرٹ پر وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کامیاب طلبہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا، اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، صنعت و زراعت کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32 فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے ، طلبہ کو وزیراعلی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 30 دن میں 5 ہزار اور 20 فروری تک 35 ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔اجلاس میں کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے اور وزیراعلی ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی، اسکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل ہوگی۔پنجاب کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ بھی کرائی گئی ہے جبکہ 18 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے 6 کا پروسیس جاری ہے ، ایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ اسکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیچرنے کام شروع کردیا

اظہر علی کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

جدید ٹینک، ڈرون اور ’بم پروف‘ ایس یو وی: آئیڈیاز 2024 میں توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی ہتھیار

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم سے تلخ مکالمہ

اے آئی روبوٹ کی پیچیدہ سرجری، ڈاکٹرز حیران

حکومت کا 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان

انٹرنیٹ کی بندش کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

بات بات پر شکایت کریں گے تو بیمار پڑ جائیں گے

قصہ ایک پیسہ انعام اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کی جھنگ سے محبت کا

ڈیمنشیا کی علامات کا کس طرح پتا لگایا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

90 سال قبل قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کی تلاش: سائنسی بنیادوں پر ہونے والی وہ تفتیش جس کی مدد سے قاتل شوہر پکڑا گیا

تاتاریوں سے امریکی فوج تک: ماضی میں دنیا کے سب سے امیر شہر ’بغداد‘ کے عروج و زوال کی کہانی

جب مہاراجہ ہری سنگھ نے ’نیند میں خودکشی کی خواہش‘ کا اظہار کیا اور محمد علی جناح کو سرینگر میں چھٹیاں گزارنے کی اجازت نہ دی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی