ریڈمی کا بہترین خصوصیات کا حامل سستا ترین فون پیش


اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کا رواں سال کا سستا ترین فون ’اے فور، فائیو جی‘ پیش کرادیا۔ ’ریڈمی: اے فور‘ کو اگرچہ گزشتہ ماہ چین سمیت بعض ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔فون کو طاقتور بیٹری جب کہ ایک ہی بیک کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،جس وجہ سے اس کی قیمت بھی کم رکھی گئی ہے۔فون کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ اینڈرائیڈ 14 کے حامل شیاؤمی کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ہائپر او ایس 14 میں پیش کیا گیا ہے۔فون کو صرف 4 جی بی ریم جب کہ 64 جی بی اور 112 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔فون میں 5 ہزار 160 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 18 واٹ کے فاسٹ چارجر دیا گیا ہے،اس کے ساتھ ہی فون میں متعدد فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی جب کہ بیک پر 50 میگا پکسل واحد کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان میں متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔’ریڈمی: اے فور‘ کو طاقتور بیٹری اور سنگل بیک کیمرے سمیت 4 جی بی ریم کی وجہ سے سستا بھی رکھا گیا ہے اور اس کے 64 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 27 ہزار جب کہ 112 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 31 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔فون کو اگرچہ قیمت کی وجہ سے سستا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض صارفین نے اس کے فیچرز پر مایوسی کا اظہار کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیچرنے کام شروع کردیا

اظہر علی کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

جدید ٹینک، ڈرون اور ’بم پروف‘ ایس یو وی: آئیڈیاز 2024 میں توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی ہتھیار

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم سے تلخ مکالمہ

اے آئی روبوٹ کی پیچیدہ سرجری، ڈاکٹرز حیران

حکومت کا 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان

انٹرنیٹ کی بندش کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

بات بات پر شکایت کریں گے تو بیمار پڑ جائیں گے

قصہ ایک پیسہ انعام اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کی جھنگ سے محبت کا

ڈیمنشیا کی علامات کا کس طرح پتا لگایا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

90 سال قبل قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کی تلاش: سائنسی بنیادوں پر ہونے والی وہ تفتیش جس کی مدد سے قاتل شوہر پکڑا گیا

تاتاریوں سے امریکی فوج تک: ماضی میں دنیا کے سب سے امیر شہر ’بغداد‘ کے عروج و زوال کی کہانی

جب مہاراجہ ہری سنگھ نے ’نیند میں خودکشی کی خواہش‘ کا اظہار کیا اور محمد علی جناح کو سرینگر میں چھٹیاں گزارنے کی اجازت نہ دی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی