امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کریں۔واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے میتھیو ملرنے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد، شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، 4 اہلکار شہید، 5 زخمیامریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے ہرملک میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں ہم کبھی بھی پرتشدد احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔