آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی


اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کوئی تماشہ نہ بنے۔ بیلاروس کے صدر اس وقت یہاں سے ایک کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔انہوں ںے کہا کہ آنسو گیس کے استعمال سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ روز 3 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعیناتمحسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ اب مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی جانی نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری لیڈر شپ خون خرابہ نہیں چاہتی۔ اور گزشتہ روز ان سے مذاکرات میں طے ہو گیا تھا کہ وہ سنگجانی کے مقام پر احتجاج کریں گے۔ تاہم ان کے پیچھے ایک خفیہ ہاتھ ہے جو حالات خراب کر رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری ترجیح ریڈ زون کا تحفظ ہے۔ پی ٹی آئی کی خفیہ لیڈر شپ سارے فیصلے کر رہی ہے۔ اور ان کے ییچھے جو خفیہ ہاتھ ہے وہ کامیاب نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ آنسو گیس کا ایک شیل ساڑھے 4 ہزار روپے میں آتا ہے۔ اور خیبر پختونخوا حکومت نے آنسو گیس کے شیل فراہم کیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت نہ ہو سکی ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

اسلام آباد: پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی

سونے سے پہلے اخروٹ چبا کر دودھ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں اس عادت کے 6 کرشماتی فائدے

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

ڈکار نہ لیتا ہو اور۔۔ ہونے والے دلہا کے لئے انوکھی ڈیمانڈ! ضرورت رشتہ کا اشتہار دیکھ کر لڑکے پریشان ہوگئے

پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو رہی ہے؟ دبئی میں پاسپورٹ ری نیو کرانے کی فیس اور طریقہ کار

سیالکوٹ، داخلی و خارجی راستے پانچویں روز بھی بند، ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی