پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں صورتحال معمول پر آنے لگی


پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں صورتحال معمول پر آنے لگی۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 4 روز سے بند موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2، اسلام آباد تا لاہور، اسلام آباد سے پشاور موٹروے ایم ون، لاہور سیالکوٹ، ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 موٹرویز ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بند راستے فوری کھولے جائیں اور تمام شاہراہوں پرصفائی کے انتظامات بھی یقینی بنائےجائیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیٹرول پمپس کھولنےکی تاحال اجازت نہیں دی گئی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا مختلف علاقوں کا دورہوزیر داخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور سڑکوں کی فوری صفائی اور رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔وزیر داخلہ کے احکامات کے بعد فیض آباد انٹرچینج سے کنٹینرز ہٹانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ادھر فیصل آباد میں شہر کے خارجی راستوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ انتظامیہ نےگزشتہ روزسیکٹرجی6،جی 7 ، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 کے پیٹرول پمپس بند کروادیےتھے، پیٹرول پمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے، علی محمد خان

سرکاری نرخنامہ نظرانداز، آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لائیو: پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد زندگی معمول پر آنے لگی، بند راستے کُھل گئے

ڈی چوک کی طرف جاتی جناح ایونیو پر ’راکھ‘، تصاویر میں

لائیو: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 500 مظاہرین گرفتار، علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں

4 ماہ کے دوران ایک ارب ، 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن

الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینےکی استدعا مسترد کردی

معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، شوکت یوسفزئی

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگے

کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائیر لائن بنانے کا اعلان

مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع

آئینی بینچ نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی