’پی ٹی آئی ورکرز کا وقت ضائع کر رہی ہے‘، پشاور کے لوگ پی ٹی آئی سے نالاں کیوں؟


پشاور کے اندرون شہر تاریخی قصہ خوانی بازار میں واقع قدیم قہوہ خانے کے استاد نبی اللہ کا مزاج آج اچھا نہیں ہے۔ ان کے قہوہ خانے میں بھیڑ تو معمول کے مطابق ہے اور لوگ قہوہ بھی پی رہے ہیں لیکن استاد نبی اللہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور اس کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے نالاں نظر آرہے ہیں۔ وہ قہوے کی چسکیاں لیتے اپنے گاہکوں سے باتیں کرتے ہوئے گذشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج اور اس کے خلاف وفاقی حکومت کے کلیئرنس آپریشن پر نالاں ہیں۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے خیبر پختونخوا سے گئے کارکنوں پر تشدد ہوا۔’پی ٹی آئی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عمران خان کی رہائی بھی ممکن نہیں ہوئی۔‘ نبی اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں  نے احتجاج کی سنجیدہ منصوبہ بندی نہیں کی جس کی وجہ سے نہ صرف ورکرز پر تشدد ہوا بلکہ عمران خان بھی رہا نہیں ہو سکے۔’ تحریک انصاف اپنے ورکرز کا وقت ضائع کر رہی ہے کیونکہ اگر لیڈر مخلص نہ ہو تو اس کے پیچھے چلنا وقت کا ضیاع ہے۔‘ ان کے قہوے خانے سے تھوڑا ہی دور آگے اسی گلی میں حجام عبدالروف کی دکان میں بھی یہی موضوع زیر بحث ہے۔ وہ اپنی دکان میں موجود لوگوں سے رہے ہیں کہ ’علی امین گنڈا پور سمیت تمام رہنماؤں نے احتجاجی دھرنے میں آخری دم تک مقابلہ کیا اور ورکرز کی رہنمائی کی تاہم وفاقی حکومت نے طاقت کا بھرپور استعمال کرکے نہتے مظاہرین پر گولیاں برسائیں۔‘  ’ایسی صورتحال میں ورکرز بھاگتے نہیں تو کیا کرتے۔ نہتتے شہری بندوق اور اسلحہ  کا مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں؟‘  لیکن وہاں بیٹھے فرید احمد ان کی بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’پی ٹی آئی کے ورکرز خود ذمہ دار ہیں، انہیں حکومت نے منع کیا تھا مگر وہ خود قانون کو ہاتھ میں لیتے رہے۔‘ 26 نومبر کی رات کو تحریک انصاف کے ورکرز کے خلاف اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کیے گئے کریک ڈاون کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے ہیں اور تقریبا ہر جگہ اس کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔محمد گل سمجھتے ہیں کہ حالات اب مزید خراب ہوں گے اور خیبر پختونخوا کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ (فوٹو: اے ایف پی) اندرون شہر کے پھل فروش محمد علی کہتے ہیں کہ ’علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر کارکنوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہیں چھپ کر واپس نہیں آنا چاہیے تھا بلکہ انہیں بطور وزیراعلٰی گرفتاری دینی چاہیے تھی تاکہ ورکرز کا اعتماد بحال ہوتا۔‘ ان کے مطابق وزیراعلی کے دھرنے کی وجہ سے تین دن کاروبار متاثر رہا مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ایسے ہی خیالات محمد گل کے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ حالات اب مزید خراب ہوں گے اور خیبر پختونخوا کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ خیبر پختونخوا کے لوگ اگرچہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے بارے میں اپنے اپنے نظریات کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں تاہم ایک بات پر سب متفق نظر آتے ہیں کہ صوبائی اور مرکزی دونوں حکومتوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو تنازعات کا کوئی پرامن حل تلاش کرنا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

سیاسی ٹمپریچر مذاکرات سے کم کرنیکی ضرورت ، عمران خان کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں ، فواد چوہدری

کیا پی ٹی آئی کا ورکر دوبارہ نکلے گا؟ اجمل جامی کا کالم

لائیو: سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

کرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

صحافی مطیع اللہ جان کا اغوا، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی مذمت

پنجاب اسمبلی میں مادری زبانوں میں تقریر کی اجازت لیکن ’ایک رُکن محروم‘ کیوں؟

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو گرفتار کر لیا گیا

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے؟ آئی جی خیبرپختونخوا نے تحقیقات کا حکم دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی