اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے۔اسموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے جاری کر دیا۔ جس میں عدالت نے تعلیمی اداروں میں اسکول بسیں چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔فیصلے میں کہا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ بھاری گاڑیوں کی باقاعدگی سے معائنہ کرے اور گاڑیوں کے متواتر معائنے اور ڈیٹا کے لیے پالیسی وضع کرے۔یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درجحکم دیا گیا کہ پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس نامی پودے کی شجرکاری بند کر کے اس کے درخت اکھاڑے گی۔ ان پودوں کی جگہ دیسی درخت لگائے جائیں گے۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ اسٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔اسموگ تدارک کے حوالے سے سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی جیل سے 100 انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں، گورنر سندھ کی درخواست

لائیو: عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج، پی ٹی آئی اور حکومت سے جواب طلب

سونا 700 روپے فی تولہ سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 75 ہزار 200 ہو گئی

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

لائیو: آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا پر ازخود نوٹس نہیں لیا، جسٹس جمال مندوخیل

لائیو: ’اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے‘

نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

سیاسی ٹمپریچر مذاکرات سے کم کرنیکی ضرورت ، عمران خان کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں ، فواد چوہدری

کیا پی ٹی آئی کا ورکر دوبارہ نکلے گا؟ اجمل جامی کا کالم

لائیو: سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

کرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی