یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔جولائی تا اکتوبر :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 2فیصد نموریکارڈذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل 4 روپے فی لٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہو گا، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔